چنتامنی:4 /دسمبر(محمداسلم/ایس او نیوز)معذوری بددعا نہیں بلکہ قدرت کی تخلیق ہے ان افراد کی خدمت سارے انسانیت کی خدمت ہے بے شک معذور افراد امداد اور محبت کے مستحق ہوتے ہیں یہ بات چنتامنی سیول کورٹ کے جج آر۔نٹیش نے کہی۔گذشتہ روز شہر کے منسپالٹی دفتر میں خواتین اطفال بہبودی محکمہ معذورین کی اشتراک سے منعقد عالمی یوم معذورین کے پروگرام کا افتتاح شمع روشن کرکہ کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج میں عام انسان کو جس طرح جینے کا پورا حق ہے اسی طرح معذور کو بھی پورا حق دیا گیا ہے عام انسان کو چاہئے سماج کے کسی بھی انسان کو نیچے گر کرنہ دیکھیں ۔جج نے کہا کہ جسمانی معزورین کی فلاح بہبودی کے لئے حکومت بہت سی اسکیمیں لاگو کرتی ہے جسکا استعمال کرکے معزوریں خد کفیل بن سکتے ہیں اس طرح معزورین کسی پر بوج کے بجائے خُد مختیاری سے زندگی بسر کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ معذورین کو قدرتی طور پر کافی صلاحیتیں ہوتی ہے جسم کااگر کوئی حصہ ناکارہ ہوجاتا ہے تو قدرت معذورین کی دوسرے طریقے سے مدد کرتی معاشرے میں معذورین کی دوسرے کو الگ تھگ رکھنے کے علاوہ قدرت کا عذاب تصور کیا جاتا ہے جب اس طرح کا خیال یا تصور سے معذورین کی دل شکنی ہوتی ہے انہیں کی نفرت بلکہ شفقت کی ضرورت ہوتی ہے اندھے بہرے لنگڑے یہ تمام ہمارے سماج کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں اور انہیں معذور تصور کرنے کے بجائے ان کی دیکھ بھال ایک عام انسان کی طرح کی جائے ۔جج نے پروگرام میں شریک معذورکو مشورہ دیتے ہوئے کہا معذوروں کو حکومت سے ملنے والے سہولتیں اگر درمیانی افسران غبن کرنے کی خبر ہوئی تو اس کی اطلاع وکلاء یونین کو فوری کی جائے ہم ان لوگوں پر سختی کے ساتھ قانونی کارروائی کرے گے ۔بعد بلدیہ صدر سجاتا شیونا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپاہج بچوں کا ساتھ دینا بہت بڑا کام ہے کیونکہ ان بچوں کو بھی دوسرے بچوں جیسا ہر میدان میں شوق رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان جس کو جس طرح پیدا کرنا چاہتا ہے اس طرح بناتا ہے بتایا کہ اپاہجوں کا ساتھ دینا ہمارے انسان ہونے کا مطلب اور ہمارا سب کا فریضہ ہے اپاہج ہی نہیں ہر انسان کا ساتھ دینا چاہئے اور ہر دھرم میں ساتھ دینے کی بات ہے مگر ہم اپنے خاص کاموں میں لگ کر ایسے اپاہج بچوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ہمیں انہیں ساتھ دینے سے یہاں کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا مگر بھگوان کے پاس ہمارے یہ کارنامے موجود رہتے ہیں۔اس موقع پر مختلف معذوروں کو منسپالٹی کے طرف سے سائیکل دیا گیا۔اس موقع پر منسپالٹی کمشنر مہیش کمار بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا سرکاری وکیل گورا سوامی وکلاء یونین کے صدر ایس۔آر۔بائر ریڈی وکیل منی سوامی ریڈی رمیش شرنیواس شوبھا منجوناتھ سمیت تعلقہ کے مختلف محکمہ جات کے افسران موجود رہے۔